قلعہ عبداللہ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 14 لیویز اہلکار معطل
قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدللہ فاروق عبدللہ نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر قلعہ عبدللہ لیویز کے 14 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔ لیویز ملازمین کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدللہ کے مطابق کسی بھی قسم کی کوتائی اور غیر ذمے داری قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کی صورت میں آئندہ بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی