بلوچستان
بلوچستان حکومت نے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ کرڈالے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 3 ارب 39 کروڑ روپے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں اضافی خرچ کرڈالے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آپریٹنگ اخراجات گاڑیوں کے تیل اور دفتری خرچوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 31 ارب 93 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، مالی سال کے آخر میں مختص کیے گئے، 31 ارب 93 کروڑ روپے سے 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوئے، جو کل ملا کر آپریٹنگ اخراجات کی مد 35 ارب 32 کروڑ روپے کے اخراجات بن گئے۔