خضدار،زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف سنی کے مقام پر شاہراہ کا تعمیراتی کام بند


خضدار(قدرت روزنامہ)این اے 25 شاہراہ کی زمینوں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف زمین مالکان نے احتجاجا ڈبل وے کا کام سنی کے مقام سے بند کردیا زمینوں مالکان کے مطابق ہمارے ارضیات اور ان کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے ، قیمتی زمینوں کا 6 روپے مربع فٹ کے حساب سے ہمیں قبول نہیں ، زمین مالکان کو زمین مارکیٹ کے حساب سے معاوضہ ادائیگی کردی جائے۔زمین مالکان نے این 25 ڈبل وے شاہراہ کی تعمیراتی کام کو زمین مالکان نے 10 روز کے لئے بند کردیا۔زمین مالکان نے وزیر اعلی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنر قلات ڈویڑن سے اپیل کی ہے کہ ہمارے قیمتی زمینوں دوبار جائزہ لیا جائے اور ہمیں مارکیٹ کے حساب زمینوں کا معاوضہ دیا جائے