شدید گرمی کی لہر، تربت میں 4 افراد بے ہوش، نوکنڈی میں بازار اور سڑکیں ویران


تربت، نوکنڈی(قدرت روزنامہ)تربت میں شدید گرمی سے خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے، گھنٹوں لوڈشیدنگ سے نظام زندگی شدید متاثر۔ تربت شہر اس وقت ملک کے گرم ترین علاقوں میں شامل، درجہ حرارت 49 تک محسوس کیا گیا، بجلی کی لوڈشیدنگ نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، شدید گرمی کے باعث خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے۔ علاوہ ازیں نوکنڈی میں گرمی کی لہر بدستور برقرارہے جس سے گزشتہ ایک ہفتے سے نوکنڈی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اج سورج اگ برسانے لگا گرمی کا پارہ 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں ریکارڈ کئی گئی جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شدید گرمی سے بازار سنسان اور سڑکیں ویران رہے، شدید گرمی سے لوگوں نے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں تک محدود رکھا، تاہم کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔