اورماڑہ میں ماہی گیر باپ اور بیٹا سمندر میں لاپتا


گوادر(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں باپ سمیت دو ماہیگیر بیٹے سمندر میں لاپتہ ہوگئے، بدھ کی صبح ماہیگیری کے لیے جانے والے اورماڑہ کے رہائشی ماہیگیر شمبے ولد احمد نامی ماہیگیر اپنے دو بیٹوں آصف ولد شمبے اور احمد ولد شمبے کے ساتھ سمندر میں شکار کے لئے نکلا تھا، لاپتہ ہوگیا، اطلاع ملتے ہی لوگوں نے اپنی مدد آپ ریسکیو آپریشن شروع کر دی تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، لاپتہ باپ بیٹوں کا تعلق اورماڑہ کے علاقے کوہ بن وارڈ سے بتایا جاتا ہے۔