پی بی 21 کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، صالح بھوتانی


حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی بھوتانی عوامی کارواں نے حلقہ PB21 کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا عدلیہ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اپیل کا آئنی حق بھی رکھتے ہیں فیصلہ قانونی مشیروں کی ٹیم اور حلقے کے عوام کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔ یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے گزشتہ روز حب آمد پر بھوتانی عوامی رابطہ کیمپ آفس میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بی این پی اور بی اے پی کے رہنما سیاسی وقبائلی عمائدین بھوتانی عوامی کاوراں کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سردار محمد صالح بھوتانی نے کا کہنا تھا کہ ہمارے ارادے پختہ اور اپنے رب کائنات پر کامل یقین ہے ہماری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور اپنے عوام کے طاقت کے بل بوتے پر آج بھی ایک بڑی سیاسی اور قبائلی قوت ہیں جبکہ کمزور انسان سرکاری مشینری پر یقین رکھتا ہے ہمارا اور آپ کا مخالف شخص بھی کمزور ہے اسی وجہ سے سرکاری مشینری کا استعمال کر رہا ہے اور پولیس اسکا آلہ کار بنی ہوئی ہے ہمارے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریاں انکا عزم متز لزل نہیں کر سکتی بلکہ مخالفین کی انتقامی کاروائیوں نے ہمارے کارکنوں کو مرد آہن بنا دیا ہے جیل تھانے گرفتاریاں ناجائز مقدمات بھوتانی برادران کو نہ تو عوامی خدمات سے روک سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اور ہمارے عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرسکتی ہیں بلکہ انتقامی کاروائیوں نے ضلع حب کے عوام پر مخالفین کے ناپاک عزائم کو عیاں کردیا ہے ہماری نہ حکومت سے کوئی لڑائی ہے اور نہ ہی اسٹیٹ سے کوئی جھگڑا ہے ہمیں حکومت سے ٹکرانے کی مخالفین کی تمام تر کوشش ناکام ہو چکی ہیں سردار بھوتانی نے کہاکہ ان دنوں ہمارے حامیوں کو نہ صرف گرفتار کر کے ا±ن پر بلا جواز مقدمات کر کے اور ان دنوں فائرنگ کا نشانہ بنا کر حراساں کرنے کا جو سلسلہ شروع ہو اہے وہ قابل مذمت ہے پولیس نے ظلم کا جو بازار گرم کیا ہوا ہے ا±س پر انہیں عدالتوں میں جوابدہ ہونا ہوگا ہمارے کارکنوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں ا±ن پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا جواب دینا ہو گا ہم اپنے کارکنوں اور عوام کوحالیہ مشکل اور کٹھن حالات میں تنہا نہیں چھوڑینگے جہاں تک ناجائز مقدمات اور گرفتاریوں کا تعلق ہے تو ہماری لیگل ٹیم سرگرم ہے اور عدالتوں سے ہمیں انصاف کی ا±مید ہے مخالفین اپنے دل ودماغ سے یہ بات نکال دیں کہ ہم ا±نکے ظلم کے سامنے خاموش بیٹھ جائیں گے ہمارے کارکن ہمارے دست وبازو ہیں ا±نکے تحفظ کیلئے ہم ہر اقدام اور قانونی وجمہوری عمل کرینگے سردار بھوتانی نے کہاکہ اس وقت ہمارے کارکنوں کے ساتھ جو لوگ سرکاری مشینری کا استعمال کر کے جو ناروا سلوک قید وبند اور فائرنگ کر کے انہیں حراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں دراصل یہاں کے عوام کی خدمت سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ا±نکا مقاصد یہاں کی سونے سے بھی قیمتی زمینوں کو ہتھیانا ہے لیکن ہم اپنے لوگوں کی آباﺅاجداد کی جدی پشتی اراضیات پر کسی کو ہاتھ ڈالنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دینگے سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ ہم قانون وانصاف پر یقین رکھتے ہیں اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع حاصل ہے لہٰذا ہم نے اپنے عوام اور بہی خواہ دوستوں سے مشورہ بہتر سمجھا ہے آپ کا یہی مشورہ ہے کہ ہم سرپریم کورٹ جائیں اور ہوسکتا ہے کہ ہمارے اور آپ سب کے حق میں کوئی بہتر فیصلہ آئے تو لہٰذا ہم اپنی قانونی ٹیم سے اب بھی مزید مشورہ کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے اور جہاں تک مخالفین کی بات ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر خوش ہیں تو کوئی جاکر ا±ن کے دل سے پوچھے کہ ا±س پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے جو تفصیلی مندرجات ہیں انہیں پڑھ کر انکے دل پر کیا گزررہی ہے انھوں نے کہاکہ اللہ پاک کے کرم اور اپنے عوام کے طاقت کے بل بوتے پر ہم الیکشن کے دوبارہ عمل کیلئے بھی ذہنی طور پر تیار ہیں انھوں نے کہاکہ مخالفین کو اگر یہی فیصلہ قبول تھا تو پھر آپ کورٹ میں کیوں گئے عوام کے فیصلے کو قبول کرتے انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں اپیل کے حوالے سے ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اسکے فیصلے کے مندرجات کی بنیاد پر مخالفین کیلئے کمزور ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں اور عوام کے حوصلے بلند ہیں انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں اپیل کے بعد جو بھی فیصلہ آتا ہے اگر الیکشن کرانے کا حکم آتا ہے تو ہم ہمارے عوام اور کارکن مکمل طور پرتیار ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انھوں نے کہاکہ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کی صورت میں ہمارے کارکنوں کو حراساں کرنے کیلئے مزید ناجائز مقدمات اور گرفتاریاں ہو سکتی ہیں تو ہم اسکے لیئے بھی تیار ہیں اور اس حوالے سے ہم دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کرینگے انھوں نے نوجوان نوید لاڈلہ کو بھوتانی عوامی کارواں میں شامل ہونے پر انکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ا±نکا حوصلہ خراج تحسین کے لائق ہے کہ لوگ خوف کے مارے جارہے ہیں لیکن ان جیسے نوجوان ہمارے ساتھ شریک ہو رہے ہیں انھوں نے کہاکہ مخالفین کی سازش ہے کہ ہمیں حکومت اور اسٹیٹ سے ٹکرایا جائے لیکن ہم ٹھنڈے دل و دماغ کے لوگ ہیں ہر قدم آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اٹھاتے ہیں اور ہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں لہٰذا یہ وقت جذباتی فیصلے کرنے کا نہیں بلکہ سیاسی حکمت عملی اور آئین اور قانون کے مطابق چلنے کا وقت ہے انھوں نے کہاکہ حکومت سے ہمارا نہ کوئی مقابلہ ہے اور نہ ہی مخالفت ہے ہمارا مقابلہ اور مخالفت ہے تو ایک شخص سے ہے جو سازش کر رہا ہے انھوں نے کہاکہ کمزور آدمی اسٹیٹ کا سہارا لے رہا ہے اور پولیس ا±سکے لئے استعمال ہو رہی ہے انھوں نے کہاکہ پولیس کسی کے اشاروں پر استعمال نہ ہو کیونکہ سورج کا سایہ صبح کسی اور طرف اور شام کو کسی اور طرف ہوتا ہے لہٰذا پولیس کسی کا الہ کار نہ بنے بلکہ آئین اور قانون کے دائرے میںرہ کر اپنا کام کرے سردار بھوتانی نے کہاکہ کوئی نہ سمجھے کہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے ہیں ہمیں اپنے عوام پر یقین ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے 78پولنگ اسٹیشنز میں آٹھ ہزار ووٹوں کی لیڈ ہے اور جن 39پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرانے کی بات ہے تو اس کا پچھلا ریکارڈ بھی دیکھا جائے تو مخالف4000ووٹ اور ہمارے 13000ووٹ ہیں انھوں نے کہا کہ کوئی یہ بھی سمجھے کہ بس وہ آئیں گے سب کچھ ملیا میٹ کردینگے اللہ کی طاقت بڑی ہے اور پھر عوام کی قوت مخالفین کے خواب ایک بار پھر چکناچور کر دے گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے ہم مردانہ وار تیارہیں اور 8فروری سے بھی بڑی شکست سے مخالفین کو دوبارہ کر کے دکھائیں گے انھوں نے کہاکہ مخالفین ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پچھلے دنوں سے جو حالات سامنے آئے ہیں ا±س سے لگ رہا ہے کہ وہ ہمیں کیا توڑیں گے بلکہ وہ خود ٹوٹ جائینگے۔