پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سے لاپتہ طالبعلم بہادر بشیر بازیاب ہوگئے، فیملی ذرائع نے ان کے بازیابی کی تصدیق کر دی۔ پسنی وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی اور کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر بشیر جسے 23 جون کو پسنی سے لاپتہ کر دیا گیا تھا ، جس کی بازیابی کے لئے لواحقین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بند کر دیا تھا اور ضلعی انتظامیہ نے ان کی بازیابی کیلئے لواحقین سے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی تھی ، آج ڈیڈ لائن کے ساتویں روز وہ بازیاب ہوگیا، فیملی ذرائع نے اسکی بازیابی کی تصدیق کر دی۔