(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے زلزلہ زدہ متاثرین کی مدد کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صوبے میں تعینات فوجی دستوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ ریلیف، ریسکیو و بحالی کی کوششوں میں سول انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی ہےکہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں کی اکثریت کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔
ہرنائی میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری
بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہرنائی میں موسم میں خنکی، درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…