آواران: ندی میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کی 5 بچیاں جان بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے نواحی علاقے بھٹ میں ندی میں ڈوب کر 5بچیاں جانبحق ہوگئیں۔ بچیاں ندی کے کنارے نہانے گئی تھیں، ایک کو بچاتے ہوئے دیگر 4 بچیاں بھی ڈوب گئیں، بچیوں کی عمریں 5سے 15سال تک ہے۔
لویز حکام کے مطابق واقع بدھ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب مقامی ٹھیکدار نے سڑک کی تعمیر کے لیے شانک ندی کے کنارے ایک گڑھا کھود رکھا تھا جس میں تیراکی کے لیے ایک بچی کود گئی جس کو بچانے کے لیے مزید 4 بچیوں نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی، حادثے کے نتیجے میں 5 بچیاں ڈوب کر جاںبحق ہوگئیں۔
لویز حکام کے مطابق واقع کے بعد بچیوں کو پانی سے نکال کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے پانچوں بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جبکہ ان بچیوں کی عمر 5 سے 15 سال کے درمیان ہے۔