پاک بحریہ کی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کی ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا .

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب تھے . آئی ایس پی آر کے مطابق، لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا . کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا . میزائلوں کی فائرنگ اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا ثابت کرتا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے . . .

متعلقہ خبریں