مالیاتی نظم وضبط کے لیے وضع کردہ رہمنا اصولوں کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے، جس کے مطابق سرکاری خرچ پر ورکشاپس، سیمینار اور بیرون ملک علاج پر اخراجات سمیت نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے . مراسلے کے مطابق آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ضرورت کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں، ایمبولنس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی سمیت صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پربھی پابندی ہوگی . مراسلے کے مطابق پروجیکٹ ملازمین کے معاہدہ ملازمت کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے عمل میں لائی جائے گی اور محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری خرچ پر علاج سمیت کسی بھی نوعیت کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی خریداری سے بھی منع کردیا ہے .
صوبائی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی کے رہنما اصول کے تحت کیے گئے اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے صوبائی محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے .
متعلقہ خبریں