ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 6 جولائی کوترنول اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی۔
ضلع انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این او سی جاری ہونے پرعامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پی ٹی آئی کوترنول چوک کے پاس 6 جولائی کوجلسے کی اجازت دیدی ہے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اوسی جاری ہونے پرعامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔