پاکستان نے1971 میں قید ہونے والے فوجیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ، جلد رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے ہفت وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آستانہ میں سرکاری دورہ پر ہیں، تاہم آج وہ وطن واپسی پر ایس سی او کے میٹنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کرینگے . ایس سی ای او میں وزیر اعظم ممبران سے بھی ملاقات کرینگے .

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کل وزیر اعظم شہباز شریف نے آستانہ میں مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقات کی . فہرست بھارت کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جولائی کے فرسٹ کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا . بھارت میں قید 365 افراد کی فہرست بھی شئیر کی گئی . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق1971 کی جنگ میں ممکنہ طور پر بھارت کی جیل میں قید فوجی اہکاروں کی فہرست بھی بھارت کے ساتھ شیئر کی گئی . پاکستان نے بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے . رپورٹ مسترد ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یو ایس ادارے کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے اوپر بنائی گئی رپورٹ کی مذمت کرتے ہیں . یو ایس کی پاکستان کے حوالے سے بنائی گئی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس رپورٹ کا آدھا حصہ غلط اور تحقیق کے بغیر لکھا گیا ہے . پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی ازادی حاصل ہے . غزہ کے طلبہ کی پاکستان آمد ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غزہ سے میڈیکل اسٹوڈینٹس پاکستان میں میڈیکل تعیلم حاصل کرنے ائے ہیں . یہ میڈیکل طالبہ پاکستان کے میڈیکل کالج میں آرتھو پیڈک ، شعبہ قلب سے متعلق تعلیم حاصل کریں گے . . .

متعلقہ خبریں