مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے . ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کی تیاری میں شفافیت نہیں ہے .

مذہبی آزادی سے متعلق پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا ہے . اس طرح کی رپورٹس انسانی حقوق کے فروغ میں معاون نہیں .
دفترخارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان تعلیم مکمل کرنے کی منظوری دی ہے . غزہ کے طلباء جلد پاکستانی میڈیکل کالجزمیں آئیں گے . فلسطینی طلبا کارڈیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کریں گے .
افغانستان سے متعلق دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوحہ میں افغان کانفرنس میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی . یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی . آصف درانی نے افغانستان سے سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں سے متعلق آگاہ کیا . پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں . پاکستان کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں . پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی یے .
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے . ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کے حامی ہیں . پاکستان اور روس کے درمیان مثبت تعلقات ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں . گزشتوں برسوں میں روس کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہوا ہے .
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کی ہیڈ آف سٹیٹ کی میٹنگ کی میزبانی رواں سال اکتوبر میں کرے گا . وزیراعظم نے تاجکستان کا سرکاری دورہ کیا . وزیر اعظم نے تاجک صدر ، تاجک وزیر اعظم اور مجلس نمائندگی کے چیئرمین سے ملاقاتیں کی . فریقین نے ایوی ایشن اور تعلیم سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کیے . فریقین نے اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کیے .

. .

متعلقہ خبریں