اس مسئلے کے گھریلو ٹوٹکے بہت مفید رہتے ہیں جبکہ ان تمام ٹوٹکوں میں سب سے زیادہ مفید میتھی دانے کا استعمال ہے . صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ اور میتھی سبزی مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے . میتھی دانہ میں موجود وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے 100 گرام کی مقدار میں اس میں 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، صفر فیصد کولیسٹرول، 60 ملی گرام سوڈیم، 770 ملی گرام پوٹاشیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 25 گرام ڈائیٹری فائبر اور 23 گرام پروٹین پایا جاتا ہے . بالوں کی خوبصورتی کے لیے میتھی دانے کا استعمال روکھے اور بے جان بالوں کے لیے مہنگے شیمپو کے بجائے سستے سے میتھی دانے کے 4 چمچ لیں اور اسے کھوپرے کے 2 کپ تیل میں ڈال کر 2 سے 3 ہفتوں کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس تیل سے کم از کم ایک ہفتے میں 2 سے 3 بار سر پر مالش کریں، اس عمل سے بال چمکدار ہونے کے ساتھ جاندار اور سلجھے ہوئے نظر آ ئیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)بالوں کے مسائل کے لئے کوئی عمر مقرر نہیں ہے یہ کسی بھی عمر یا کسی بھی جنس کو یہ مسئلہ لاحق ہوجاتا ہے .
بعض اوقات یہ مسئلہ ہارمونل چینجز کے باعث ہوجاتا ہے یا پھر بہتر خوراک نا لینے کی صورت میں ہوتا ہے .
متعلقہ خبریں