جیکب آباد،مغوی کی بازیابی کیلئے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پردھرنا
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد سے 24 روز قبل گھر سے اغوا ہونے والے مغوی بہرام کھوسو کی باِزیابی کیلئے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ بائی پاس پردھرنے سے ملک کے تینوں صوبوں کیلئے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔مظاہرین نے کہا کہ 24 روز قبل زمیندار بہرام کھوسو کو مسلح ڈاکوئوں نے رات کے اوقات میں گھر سے اغوا کرلیا جبکہ پولیس مغوی کو بازیاب نہیں کراسکی ۔مظاہرین نے کہا کہ مجبور ہوکر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہے دھرنا مغوی کی بازیابی تک جاری رہے گا۔