کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے گورنر ہاوس میں ملاقات ملاقات میں ملک وصوبے کی سیاسی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے ثمرات کو نچلی سطح پر عوام میں منتقلی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے قدرتی وسائل کم مگر سماجی مسائل زیادہ ہیں حکومت کیلئے اپنے محدود وسائل اور درپیش مسائل کے درمیان توازن قائم کرنا ایک چیلنج ہے. گورنر بلوچستان ماہرین اقتصادیات ہی محدود وسائل میں ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پورا کرنے میں رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں. گورنر بلوچستان ملکی معاشی نظام کو مستحکم بنانے اور ترقیاتی ثمرات سے عوام مستفید کرنے کیلئے ہمیں سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے گورنر بلوچستان قوم پیداواری میں اضافہ کرنے، استعداد کار بڑھانے اور ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو مزید مستحکم کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان غیر ضروری اخراجات کم کرنے سے بھی مالیاتی امور و معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. گورنر بلوچستان گورنر مندوخیل نے کہا کہ باہمی مشاورت اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں . .
متعلقہ خبریں