باغبانہ، باجوئی اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، فصلات تباہ، سولر پلیٹس اور دیواریں گر گئیں


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار باغبانہ باجوئی اورگردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان سولرپلیٹس، دیواریں منہدم فصلات تباہ ہوگئیں۔ خضدار کے تحصیل باغبانہ اور مضافات میں تیز ہواﺅں کیساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، تیز ہواﺅں اور بارش سے زمینداروں کے شمسی پلیٹیس فصلات اور دیواریں محفوظ نہیں رہے، طوفانی بارش اور ژالہ باری کے اولے گرنے سے باغبانہ باجوئی کے ایریا میں دیواروں کے گرنے اور درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور گھریلو اور زرعی سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوگئے ہیں، طوفانی ہواﺅں اور ژالہ باری تیز بارش میں سولر پلیٹیں ہوا میں اڑگئیں، جبکہ تیز ہوا اور آندھی میں بجلی کی تاریں گرگئیں۔