سبی میں دفاتر پر حملے کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ، کیسکو کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) سبی آپریشن سرکل کے دفتر میں جمعرات 4جولائی کے روز مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوگئے اور انہوںنے دفترکی عمارت میں توڑپھوڑکرتے ہوئے دفترمیں موجود ریکارڈ، سامان اوردیگر آلات کو بھی شدیدنقصان پہنچایااس کے علاوہ دفترکی باورنڈری وال کو بھی مشتعل مظاہرین نے گرادئیے . چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی نے اس افسوسناک واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ گرڈاسٹیشنز اور دفاتر قومی تنصیبات کے دائرہ میں آتے ہیں لہٰذا ان قومی تنصیبات اور اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکیںاورقومی تنصیبات اور اثاثوںکو نقصان پہنچانے والے افرادکے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے .

بعدازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان زاہد سلیم نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سبی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے دیا . . .

متعلقہ خبریں