زامران کو علاقہ غیر سمجھ کر شکاری مختلف اوقات میں جاکر جنگلی جانوروں کا قتل عام کررہے ہیں . حال ہی میں زامران کے مختلف علاقوں میں شکاریوں نے مارخوروں کا شکار کیاہے، سماجی حلقوں کے مطابق اگر اس طرف توجہ نہیں دی گئی تو مستقبل قریب میں ان جنگلی جانوروں کی نسل معدوم ہوگی . . .
تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کی سب تحصیل زامران میں جنگلی حیاتیات کی نسل کشی بے دردی سے جاری،محکمہ جنگلی حیاتیات خواب خرگوش میں . علاقائی زرائع کے مطابق زامران کے مختلف علاقوں میں شکار پر جانے والے لوگ مختلف اقسام کے نایاب جانوروں مارخور اور دیگر کا شکار بے دردی سے کرریےہیں،جس سے ان جانوروں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں، سماجی حلقوں نے اس پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات اس سلسلے میں اقدام اٹھانے سے قاصر ہے .
متعلقہ خبریں