وزیرِاعلیٰ کا مفتی محمود اسپتال کا اچانک دورہ سستی شہرت کی کوشش کے سوا کچھ نہیں، ینگ ڈاکٹرز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ وزیرِ اعلی بلوچستان کا مفتی محمود ہسپتال کے اچانک دورہ سستی شہرت کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے. مفتی محمود ہسپتال کے میڈیکل سرنٹنڈنٹ کی جانب سے سیکرٹری صحت کو لکھے گئے لیٹر نے سارے ڈرامے کا ڈراپ سین کرا دیا. میڈیکل سپرنٹڈنٹ نے وزیرِ اعلی کی جانب سے ڈاکٹرز کے خِلاف کارروائی کو حقیقت کے برخلاف اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعلی اور سیکرٹری صحت سے ان احکامات کی معطلی کی درخواست کی ہے. وزیرِ اعلی سمیت تمام سرکاری عہدیداروں نے یہ روِش ترک نہ کی تو انتہائی اقدامات کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ وزیرِ اعلی بلوچستان کا اچانک دورہ کا مقصد سستی شہرت کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے. عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دوائیاں، مشینری اور سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اچانک دوروں سے عوام کے آنکھوں میں دھول جونکھنے کی کوشش کی جاری ہیں. اچانک دوروں کے بجائے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کے لیے بامعنی اقدامات کیے جائے ترجمان نے کہا کہ مفتی محمود ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے لکھے گئے لیٹر نے سارے معاملے کو جھوٹا ثابت کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے خلاف کروائی کو حقیقت کے برخلاف اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے آرڈرز کی معطلی کی درخواست کی ہے. وزیرِ اعلی بلوچستان کی جانب سے جلد بازی میں کیے گئے ایسے اقدمات انتظامیہ اور محکمے سمیت صوبے کی جگ ہنسائی کا سبب بنتے ہیںبلوچستان میں محکمہ صحت کی انتظامی پوسٹوں پر سیاسی اثر و رسوخ کے عوض کمشن اور کرپشن کے لیے کیے گئے تعیناتیوں کے سبب بلوچستان میں صحت کا محکمہ زوال کا شکار ہو رہا ہے کمیشن اور کرپشن کے چور دروازے سے آنے والے آفیسرز سے عوام کی خدمت کا توقع رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیںترجمان نے وزیرِ اعلی بلوچستان کی اس روِش کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سے درخوست کی کہ وہ اپنے روِش پر نظر ثانی کریں , اس روِش سے نہ صرف انتظامی ڈھانچے کی اکائیوں میں بد اعتمادی کی فضا قائم ہوگی بلکہ اس کش مکش سے عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں بھی روکاوٹ کا سبب بن سکتا ہیں،ترجمان نے کہا کہ آئے روز سرکاری عہدیداروں کے اچانک دوروں کے پبلسٹی سٹنٹ سے تنگ آچکے ہیں اگر وزیر اعلی اور دیگر انتظامی آفیسروں نے یہ روش ترک نہ کی تو اس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے جو بھی انتہائی اقدام اٹھائے اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی بلوچستان پر عائد ہوگی۔