رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی عدم تکمیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے کرپشن اور کرپٹ افراد کی بیخ کنی کرنے کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی ایک سال سے عدم تعمیر اور ممکنہ کرپشن کے پیش نظر عوامی مفاد عامہ میں مقامی افراد کی درخواست کا نوٹس لے لیا . ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ نے عوامی مفاد عامہ میں مقامی افراد کی درخواست پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رئیسانی روڈ اور پودگلی چوک کی ایک سال سے زائد عرصہ سے تعمیر کے نام پر توڑی گئی سڑک کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور ٹھیکیدار ایکس سی این سمیت تمام قصوروار افراد کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے .

2010ءمیں شروع ہونے والے رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی تعمیر کیلئے 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ مذکورہ رقم میں سے 72 کروڑ روپے کی رقم پروجیکٹ پر خرچ بھی کردی گئی ہے مگر اب تک سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق 72 کروڑ میں صرف 200 میٹر سڑک پر بھی کام نہیں ہوسکا .

. .

متعلقہ خبریں