گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آگئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلاو جاری ہے، پاکستان میں اب تک 49 اضلاع کے 211 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آ چکی ہے۔بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارگوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔دوسری جانب جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو کے ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقوں اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی، کیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔