پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پوری پارٹی متحرک ہے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹٰی آئی کی رہائی ہو گی۔ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے۔ ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔ پی ٹی آئی کا آج مانسہرہ میں اور کل اسلام آباد میں جلسہ ہے۔