ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہے کہ ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں .
بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ کچھ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر وقت تاک میں رہتے ہیں .

ملک میں اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں . پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب 1977 میں آج کے دن ایک آمر نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مارا .
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو گرانے کے نتیجے میں ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی . اس سیاہ دن نے قوم کو انتہا پسندی ، دہشت گردی ، کلاشنکوف اور منشیات کی مصیبتوں سے دوچارکیا جن سے ہم آج بھی نبرد آزما ہیں . گھناؤنی انتقامی کارروائیوں اور آمرانہ حکومت کی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی عوام اور جیالوں کا عزم و جذبہ غیر متزلزل رہا . آج ملک میں جمہوریت ہے تو یہ پی پی پی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کے باعث ہے .

. .

متعلقہ خبریں