پنجاب

جمہوریت کا گلا گھونٹا، لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے، یاسمین راشد


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹا اور لوگوں کی آواز بند کی جا رہی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے صحافیوں کو مراسلہ تھما دیا، جس میں انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاسمین راشد نے مراسلے میں کہا ہے کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے، لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے، اس پر نظر ثانی کریں، اس ظلم کو روکیں۔ یہ ظلم پاکستان کو تباہ کر دے گا۔ ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ جو ظلم تحریک انصاف کے کارکنوں نے برداشت کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔ 8 فروری کو لوگوں نے نکل کر دنیا کو بتا کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کی حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گئی۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے اس کا نقصان تحریک انصاف کو نہیں ہر سیاسی جماعت کو ہو گا۔ تاریخ گواہ ہے جو کسی کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ واپس اس کے آگے بھی آئے گا۔ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، آپ یہ احتجاج نہیں روک سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ آپ زبردستی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ قبول کریں۔ فارم 47 کی حکومت پاکستان کے لوگوں کو قبول نہیں ہے ۔ چوری کیا ہو مینڈیٹ واپس کریں تاکہ جو اصل حکومت ہے وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالے۔

متعلقہ خبریں