اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت نہیں، سلیم مانڈوی والا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت نہیں لہٰذا اس مسئلے پر قانون سازی ہونی چاہیے۔ سینیٹ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ملک بھر میں کسی کلب میں یہ پابندی نہیں ہے، اسلام آباد کلب کابینہ ڈویژن کے انڈر ہے آپ ان کو بلائیں۔
چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے کہا کہ اسلام میں تو چار چائز ہیں تو یہ کیسے روک سکتے ہیں۔ قبل ازیں، اجلاس میں چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ کابینہ کے 117 فیصلے تاخیر کا شکار ہیں جو جو کہ غلط ہے، جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ زیر التوا فیصلوں کو جلدی نمٹایا جانا چاہیے۔
رانا محمود الحسن نے کہا کہ ہم صدر اور وزیر اعظم کے احکامات وزارتوں تک پہنچاتے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن ساجد بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
کابینہ رولز آف بزنس 1973 پر بریفنگ دی جا رہی ہے، پورے سال کے کلینڈر کی چھٹیوں کے علاوہ چھٹی عین وقت پر کیوں بتاتے ہیں، وزیراعظم کو دو تین روز قبل کنفرم کر کے عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔