خضدار،BMEمیں غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی،حکومت بلوچستان نوٹس لیں، ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن خضدارکے رہنماؤں نے بولان مائننگ انٹرپرائز میں مقامی انجینئرز کی حق تلفی و غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولان مائننگ انٹرپرائز BME کئی دہائیوں سے مقامی انجینئرز کی حق تلفی کرتی آرہی ہے اور حال ہی میں غیرمقامی انجینئرز کی تعیناتی پر ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے احتجاج و مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان کے ساتھ میٹنگز میں بولان مائننگ انٹرپرائز نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ تعینات شدہ انجینئرز صرف انٹرشپ پر رکھے گئے ہیں اور جلد ان کو فارغ کرکےمقامی انجینئرز کی حق تلفی کا ازالہ کرتے ہوئے آسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ غیرمقامی انجینئرز کو سال کے انٹرنشپ کے بعد دوبارہ سال کے لئے ایکسٹینشن دینا اور آسامیوں کو مشتہر نہ کرنا قابل تشویش ہےینگ انجینئرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں حکومت بلوچستان سے مقامی انجینئرز کی حق تلفی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ینگ انجینئرز کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور بولان مائننگ کی مقامی انجینئرز کی حق تلفی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کریں گے اوربہت جلد بولان مائننگ انٹرپرائز BME کے خلاف نہ ختم ہونے والے احتجاج شروع کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری بولان مائننگ انٹرپرائز کے حکام پر عائدہوگی۔