جعفرآباد، قیدی شاخ سے دو مزدورمبینہ طور پر اغوا
جعفرآباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اللہ یارکے قریب قیدی شاخ کے علاقے گوٹھ کامران کنرانی میں دو مزدور رات گئے سے مبینہ طورپر لاپتہ ہیں ذرائع کے مطابق لاپتہ افرادکے لواحقین نے پولیس کو اغوا ہونے کے شک پر درخواست دیدی ہے بتایا جارہاہے کہ دونوں مزدور واٹرکورس میں بطور رات کو چوکیداری کرتے تھے ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر لاپتہ مزوروں میں بنگلاخان کٹوہر اور علی مرادکٹوہر شامل ہیں دونوں مغوی مقامی بتائے جارہے ہیں دوسری جانب ورثاء کی درخواست پر پولیس واقع کی مزیدتحقیقات کررہی ہے ذرائع کے مطابق دونوں مزدوروں کو گوریلا کمانڈ ڈولوخان اورسبزعلی گینگ کے لوگ بھتہ نہ دینے پر اغواکرکے لے گئے ہیں اور کال کرنے پر ورثاء ان گینگ کے رابطہ نمبربھی پولیس کودیئے ہیں