بلوچستان ،پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کاانتخاب 8اور9 جولائی کو ہوگا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کاانتخاب 8اور9جولائی کو ہوگا۔گزشتہ روز بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشنز کردئیے گئے جس کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی ،مجلس قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ہائوسنگ اینڈ فیزیکل پلاننگ،مواصلات وتعمیرات ،قائمہ کمیٹی برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ ،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،بی سی ڈی اے اور شہری منصوبہ بندی وترقیات کااجلاس 8جوالائی کو کمیٹی روم میں ہوگاجس میں پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں /چیئرپرسنز کاانتخاب کیاجائے گااسی طرح قائمہ کمیٹی برائے محکمہ صحت عامہ وبہبود آبادی ،قائمہ کمیٹی تعلیم ،خواندگی ،وغیر رسمی تعلیم ،اعلی تعلیم ،صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے ،معیاری تعلیم اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ،قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آب پاشی ،توانائی ،ماحولیات،جنگلات وجنگی حیات ،قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات،کھیل ،ثقافت وسیاحت ،آثار قدیمہ کااجلاس 9جولائی کوطلب کیاگیاہے جس میں کمیٹیوں کے چیئرمین /چیئرپرسن کاانتخاب کیاجائے گا۔