کوئٹہ ،بلاول بھٹو کی انٹرمیڈیٹ کےطلبہ سے ملاقات، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء نے ملاقات کی۔ جمعہ کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ غضنفر، دوسری پوزیشن ہولڈر سعدیہ طاہر کامران اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ سیدہ سمرین آغا ،عطاء￿ اللہ، یاسمین بی بی، فاطمہ محبوب، قیام الدین، زبیدہ بی بی، عتیقہ نیاز، ثنااللہ، عتیقہ خان، خانسہ کاکڑ، اسفندیارخان، کرشمہ دیوی اور مبشر احمد نے ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈ میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء￿ کو سراہتے ہوئے ان میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کیں۔