سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تربیت یافتہ عملے کی بھرتیوں کی اجازت دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منشیات کی روک تھام کیلئے ایکسائز پولیس کو بھرپور کام کرنے اور محکمہ ایکسائز کو مطلوبہ ضروریات کی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ونگ کیلئے تربیت یافتہ عملہ بھرتی کرنے کی بھی اجازت بھی دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نارکوٹکس کنٹرول سے متعلق اجلاس میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔
اپنی بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف زبردست آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پولیس کے ساتھ آئی جی پولیس نے بھی پولیس اہلکار دیے ہیں، نارکوٹکس اور سندھ پولیس مل کر منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں