اویس لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں بر وقت قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجلی کے نرخ میں اضافہ کرنا پڑا . انہوں نے کہا کہ جنوری میں بجلی کی قیمت دوبارہ کم ہوجائے گی، دو سے تین سال بعد کوئی بھی تقسیم کار کمپنی حکومت کی ملکیت نہیں ہو گی . واضح رہے کہ مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے . نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے . نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا . سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسےکا اضافہ مانگا تھا . اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے . دستاویز کے مطابق فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپےاضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 ونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا . دستاویز میں کہا گیا کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے . دستاویز کے مطابق ماہانہ401 سے500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جبکہ ماہانہ601 سے 700 یونٹ پربجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ اور ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو معمولی اضافہ قرار دیدیا ہے .
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پچھلے ماہ سے موازنہ کریں تو بجلی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے مگر میڈیا اور اخبارات پچھلے سال کے جون سے موازنہ کر کے زیادہ اضافہ رپورٹ کر رہے ہیں .
متعلقہ خبریں