عالیہ بھٹ کی نئی جاسوسی تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی یش راج فلمز کے ساتھ نئی جاسوسی فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ نے ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں فلم کا نام ’الفا‘ نظر آتا ہے جبکہ فلم میں شاروری واگھ ان کے ساتھ کردار نبھائیں گی۔
دونوں اداکارائیں جاسوسی مشن پر ممبئی کے بعد برطانیہ جائیں گی اور شائقین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
یش راج فلمز کے زیر تحت متعدد جاسوسی بلاک بسٹرز بن چکی ہیں جس میں ٹائیگر سیریز، وار سیریز اور اب پٹھان سیریز بھی شروع ہوئی ہے۔
فلم میں ایکشن مناظر کو فلمانے کیلئے اداکارہ نے دو مہینے تک ماہرین سے تربیت حاصل کی اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جاسوسی کے عالمی مشن پر عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ کو برطانیہ میں انیل کپور کی معاونت ملے گی اور وہ ان کے نگران کا کردار نبھائیں گے۔