صدر الیکٹرون ڈیلرز منہاج گلفام کے مطابق صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ بھی کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کے لیے موبائل فونز کی کھیپ ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے . حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیکز ٹیکس کو 15 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کردیا ہے، یعنی سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف 5 روپے 50 پیسے ہی ملیں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل فون جو جدید دور میں عوام کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے بہترین سہولت ہے، لیکن اب پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت بھی مشکل بنا دی گئی ہے، کیوں کہ موبائل فون اور اس کے استعمال پر نئے بجٹ میں اس قدر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں کہ ہر صارف کے لیے بیلینس لوڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے .
نئے ٹیکسز سے موبائل فونز اور اس کا استعمال اس قدر مہنگا ہوگیا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے .
متعلقہ خبریں