مٹیاری سے اغوا کیا جانیوالا ہندو تاجر کشمور سے بازیاب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ضلع مٹیاری سے اغوا کیے جانے والے ہندو تاجر نریش کمار کو 16 روز بعد کشمور کچے کے علاقے غوث پور سے بازیاب کروالیا گیا۔
ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کےمطابق حیدرآباد اور مٹیاری پولیس نے کشمور کچے میں مغوی اور اغوا کاروں کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا تاہم ڈاکو پولیس فائرنگ سے فرار ہوگئے مگر پولیس نے تاجر نریش کمار کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔
نریش کمار کو 21 جون کو ضلع مٹیاری کے علاقے سیکھاٹ سےاغوا کیاگیا تھا۔