حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی سے شدید پریشان عوام پر حکومت نے ایک اور بوجھ ڈال دیاہے ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیاہے جس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی ، درخواست میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 2.7 روپے بڑھا نے کی سفارش کی گئی تاہم نیپرا نے ایک روپیہ 95 پیسے بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے جس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بجلی کے بلوں پر ہوگا ۔ اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین سوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا ، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔