کارِ سرکار میں مداخلت؛ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں ضمانت منظور کرکے عدالت نے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل پر کارِ سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی جانب سے دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور منظور کر لی۔
سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور عامر مسعود مغل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوران سماعت عامر مسعود مغل کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ عامر مغل کے خلاف تھانہ رمنا میں کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔