وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا اہم ترین دورہ ملتوی کر دیا، لیکن کیوں اور اب ان کی جگہ کون جائے گا؟ جانئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ دبئی ملتوی ہوگیا، وزیراعظم کے بجائے اب صدر مملکت دبئی جائیں گے۔
نجی ٹٰی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی مصروفیات کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔وزیراعظم نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وزیراعظم کی جگہ صدر مملکت دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔صدر عارف علوی دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کریں گے۔