پرویز خٹک نے گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے، گنڈا پور کی دھمکی


موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے, نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پرویز خٹک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑی، ڈرکرپشتونوں کی ناک کاٹ دی، جھوٹی گواہی نہ دیں، گواہی دی تو نہ وہ پراٹھے کھاسکیں گے نہ سگریٹ پی سکیں گے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان پر جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق آئین اورعدلیہ کیخلاف کام کررہی پوری قوم کوپتہ ہے کہ عدلیہ پردباوہے، ملک میں جزا و سزا نہیں ہو رہی، موجودہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے کٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔