100 روپے کا بیلنس کروانے پر اب کتنے پیسے ملیں گے؟پریشان کن انکشاف
سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے پانچ روپے ہی ملیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانیوں کو ڈیجیٹل دور میں لے جانیوالے موبائل فون اور اس کے استعمال پر نئے بجٹ میں اس قدر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں کہ ہر شخص اس سے متاثر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نئے ٹیکسز سے موبائل فونز اور اس کا استعمال کتنا مہنگا ہوگا اور ڈیجیٹل ترقی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے ۔ صدر الیکٹرون ڈیلرز منہاج گلفام کا کہناتھا کہ صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ بھی کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کیلئے موبائل فونز کی کھیپ ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔
حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیکز ٹیکس کو پندرہ فیصد سے بڑھاکر انیس فیصد کردیا ہے۔ یعنی سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف ساڑھے پانچ روپے ہی ملیں گے۔