ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق صہیب مقصود انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اعظم خان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ حیدر علی کو بھی ان کی بہترین بیٹنگ فارم کا صلہ ملا ہے۔