بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ستمبر 2021 میں 2.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ستمبر 2020 کے مقابلے میں ستمبر 2021 میں ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق لگاتار 7 ماہ تک ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ حکومت کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں رقوم پاکستان بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان رقوم بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کردیا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
نیونیوز کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کیلئےسوہنی دھرتی پروگرام میں مراعات کااعلان کیا گیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی رقم بھجوائیں،بدلےمیں پوائنٹس ملیں گے۔ پوائنٹس کےعوض پی آئی اے ٹکٹ خریدنے،موبائل فون کی ڈیوٹی کی ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔سمندر پار پاکستانیز پوائنٹس کے بدلے انشورنس کا پریمیئم، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ فیس دے سکیں گے ۔ تارکین وطن یوٹیلیٹی اسٹورسےخریداری کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ہمیشہ کیلئے پاکستان آنے والوں کو پوائنٹس کے عوض کیش لینے کی سہولت ہوگی۔ وزیر خزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے مراعات کی منظوری دی۔