آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج سے 25 برس قبل حوالدار لالک جان نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ کارگل میں فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا ،حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جوانمردی مستقبل کے بہادر سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے، پاکستان کا اعلی ترین اعزاز مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والوں کو عطا کیا جاتا ہے،پاکستانی قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25واں یوم شہادت ہے .
پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے حوالدار لالک جان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے .
متعلقہ خبریں