ریٹائر ڈجج کی دوبارہ کسی عہدے پر تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پاکستان بار کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پا کستان با ر کونسل ، بلو چستان با رکو نسل ، بلو چستان ہائیکو ر ٹ با ر ایسو سی ایشن نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کہا ہے کہ ریٹا ئر ڈ ججز کو دوبارہ کسی بھی عہد ے پر تعینا ت کر نے کی کو شش کی گئی تو اسکے خلاف بھر پو راحتجا ج کیا جائے گا۔ بیا ن میں کہا گیا کہ ریٹا ئر ڈ ججز کی جا نب سے نئے عہد وں کے حصو ل کے لئے آئے روز وزراء کے پا س جا کر دوبارہ تعینا تی کو سفارش کر اتے ہیں ان کا یہ اقدا م بھی کو ڈ آف کنڈ یکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ بیا ن میں کہا کہ بلو چستان میں متعددٹر یبو نلز خو ا تین محتسب کے پو سٹ کے حصو ل کے لئے کچھ ریٹا ئڑ ڈ ججز سر گر م ہیں جنہو ں نے ما ضی میں بھی اپنے دور ملا ز مت میں اپنے عہد وں کا نا جا ئز فائد ہ اٹھا یا اور قر یبی رشتہ داروں فیملی ممبر ان کی سفارش کر کے ایک بار پھر کچھ ریٹا ئر ڈ ججز لا کھوں روپے پنشن لینے کے با و جود بھی سرکاری عہد وں کے حصو ل کے لئے وزراء کے پا س جاتے ہیں جو کہ کسی بھی صو رت میں قابل قبول نہیں بیا ن میں کہا کہ اگر کسی ریٹائر ڈجج کو دوبارہ کسی عہدے پر تعینا ت کیا تو اس کو سپر یم کو ر ٹ اور ہائیکو ر ٹ میں چیلنج کریں گے ۔