غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کوئٹہ کی غیر قانونی اور غیر آئینی کا بینہ کو تحلیل کر کے جلداز جلد انتخابات کا اعلان کیاجائے۔ یہ بات ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے آرگنائزر نسیم گشکو ری، علی حسن بگٹی، اعظم لانگو، امیر بخش ، خدا بخش لانگو، اختر سنجرانی سمیت دیگر نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ 6جولائی کو دنیا بھر میں کوپریٹیو سوسائٹیز کا عالمی دن کے طور پر منایا گیا اسی دن کے توسط سے ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے انتخابات جو ہر تین سال بعد ہو نے ہو تے ہیں لیکن گزشتہ 19سالوں سے نہیں ہو رہے جلداز جلد ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹرار کواپرٹیو بلو چستان کی جانبداری کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کوئٹہ کے غیر قانونی اور غیر آئینی کا بینہ کو تحلیل کر تے ہوئے سوسائٹی کے اکائونٹس منجمد کر کے سیل کیا جائے۔