وزیر اعظم کی بجلی بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کو افسران کی نشاندہی کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہےکہ لاہور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو کی جانب سے ہزاروں صارفین کو 200 یونٹس سے اوپر کی کیٹیگری میں زبردستی شامل کرنےکی شکایات سامنے آئی تھیں۔
اس وجہ سے177 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 5 ہزار روپے اضافی ادا کرنے پڑے تھے۔