ودہولڈنگ ٹیکس مسترد، فلورملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال اور آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں فلورملز مالکان کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔
عاصم رضا نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 10 جولائی کو ملیں گندم کی واشنگ بند کردیں گی اور 11 جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔
ان کا ہناتھاکہ ہم حکومت کو وقت دے رہے ہیں تاکہ عوام تنگ نہ ہوں لیکن بدھ سے ہم مکمل ہڑتال کی طرف چلے جائیں گے۔