بلوچستان: 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روزبلوچستان: 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری روز

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آج ساتواں اور آخری روز ہے . ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) حکام کے مطابق لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی، نصیر آباد، قلات میں پولیو مہم جاری ہے .

حکام کا کہنا ہے کہ ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے . ای او سی حکام نے کہا کہ مہم میں 9 لاکھ 51 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں