بلوچستان میں کہیں موسم گرم، کہیں خشک، کہیں بارش
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور معتدل جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لورالائی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔